اچھے طرز حکمرانی کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کی آمدنی میں سو فیصد اضافہ ہوا، عنایت اللہ

اچھے طرز حکمرانی کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کی آمدنی میں سو فیصد اضافہ ہوا، ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اچھے طرز حکمرانی کے نتیجے میں TMAsکی آمدنی میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے اور TMAsکی آمدنی ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر تین ارب روپے ہو چکی ہے اور 2018تک یہ پانچ ارب روپے تک بڑھ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے (NIM)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ میں صوبائی آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے مزید کہا کہ ہم نے لوکل گورنمنٹ نظام کو عوام کیلئے مزید مفیدبنانے کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کرکے ابھی تک آٹھ ترامیم کئے ہیں تاکہ عوام کو اس نظام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔انہوں نے آفیسرز کو تاکید کی کہ وہ پوری ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کریں اور امید کی جاتی ہے کہ انشاء اﷲ صوبہ خیبر پختونخوا جلد ہی ایک ماڈل صوبے کے طور پر پہچانا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ اول