وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور برطانوی وزیر کے مابین ملاقات

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور برطانوی وزیر کے مابین ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور برطانوی وزیر برائے ایشیاء اور پیسیفک Alok Sharma اور دیگر رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے صحت، توانائی، سیاحت، صنعت اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے برطانیہ کے دورہ کے دوران لندن میں اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ہاؤس آف پارلیمنٹ کا دورہ بھیکیا۔ جہاں انہوں نے آل پارٹیز پالیمانی گروپ کے رہنما رحمان چشتی، لیبر پارلیمنٹیرین Liz Mclnnesاور Shadow Baroness ، ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے نمائندے Rory Stewart سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ برطانوی رہنماؤں نے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کوسراہااورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ فریقین نے دونوں حکومتوں کے مابین مضبوط تجارتی و سٹریٹجک تعلقات کیلئے باہمی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔