مٹہ میں گیس لیکج سے مکانات میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مٹہ میں گیس لیکج سے مکانات میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان)مٹہ کی علاقہ لگبوئی پیوچار میں میں گیس سلینڈر کی لیکج نے تباہی مچادی ۔دو تین منزلہ مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ۔70لاکھ روپے سے زیادہ کانقصان ہوچکا ۔ایک شخص شدید زخمی ۔ریسکیو 1122مٹہ اور مینگورہ سمیت فائر بریگیڈ ٹی ایم اے مٹہ ٹی ایم اے خوازہ خیلہ اور ٹی ایم اے مینگورہ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پاکر مزید نقصان کو بچا دیا ۔متاثرہ خاندان بارہ گھنٹے گزرنے کی بعد بھی کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور تھے ۔پڑسیوں کی گھروں میں رہنے پر مجبور ہوکر بارہ گھنٹوں تک کسی بھی نہیں پوچھا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مسمی خائستہ محمد ولد صالح خان کے گھر میں گیس سلینڈر کی لیکج ہونے سے لگنے والی اگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی اور قیامت برپا کی ۔اور اس لگنے والی اگ نے مسمی خائستہ محمد کی تین منزلہ گھر کو مکمل طور پر اپنے لپیٹ میں لیکر ارکھ کی ڈھیر بنانے کی بعد قریبی مسمی اعجاز ولد فضل ربی کے تین منزلہ مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لی اور دونو ں تین منزلہ مکانوں کو تمام گھریلوں اشیاء اور ضروری کاغذات اور دستاویزات ۔ویزوں ۔پاسپورٹوں سمیت راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کردی ۔ادھر اگ لگنے سے ایک شخص مسمی لیاقت علی ولد صالح شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچادی گئی ہے ۔دریں اثناء اطلاع ملتی ہی 1122 مٹہ اور مینگورہ کے عملہ اور گاڑیاں اور ٹی ایم اے مٹہ ۔ٹی ایم اے خوازہ خیلہ اور ٹی ایم اے مینگورہ کی گاڑیاں مو قع پر پہنچ گئے ۔اور اگ پر مزید نقصان کرنے سے پہلے قابوں پا لیا ۔ادھر اگ بجھانے کی کوششوں میں مقامی لوگو ں پاک فوج کے جوانوں ۔مقامی پولیس اور منتخب نمائندوں نے بھی سرتوڑ کوشش کی ۔ادھر دونو گھروں کی مکمل طور پر جلنے سے مسمی خائستہ محمد کا 40لاکھ کا اور مسمی اعجاز کا 30لاکھ روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔دریں اثناء جب مقامی میڈیا موقع پر پہنچ گئے ۔تو متاثرہ خاندان کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور تھے ۔اور یہ لوگ قریبی پڑسیوں کی گھروں میں زیادہ تر موجودتھے ۔اور بارہ گھنٹے گزرنے کی باوجود کسی نے بھی اس متاثرہ خاندان کی کوئی مدد نہیں کی تھی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول