دھرنا سیاستدانوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی‘ سعید منیس

دھرنا سیاستدانوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی‘ سعید منیس

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ ڈھونڈ پور سلطان میں چاہ ٹالی والامیں مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منیس نے بجلی کا افتتاح کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ہوئے رکن قومی اسمبلی سعید احمدخان منیس نے کہاکہ دھر نے کی سیاست کر نے والوں کو ملک میں تیزی کے ساتھ ترقی ہوتی ہوئی ہضم نہیں آرہی مسلم لیگ ن ملک میں اپنے ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے پاناما لیکس کی آڑ میں عمران خان ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دکھیلنا چاہتے ہیں حکو مت اسلام آباد میں کسی بھی صورت جلاؤ گھیراؤ اورلاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دے گی سعید احمد خان منیس نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہر گاؤں ، شہر اور دیہات میں بجلی کی فراہمی کے ساتھ تمام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس کو ہم پورا کررہے ہیں سال2018میں پاکستان میں اتنی بجلی پیدا ہوجائے گی کہ دوبارہ ملک میں کبھی لوڈشیڈ نگ نہیں ہوگی تیزی کے ساتھ توانائی منصوبوں پر کا م جاری ہے صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید خان منیس نے کہا کہ عوام نے دھر ناکی سیاست کر نے والوں کو مستر د کردیا ہے دیہی علاقوں میں پختہ سڑکیں ، بجلی کی فراہمی ، صحت عامہ ، تعلیم جیسی سہولیات فراہم کر نے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں عوام انشاء اللہ 2نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کومسترد کرتے ہوئے حکو مت کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط کر نے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر حاجی اقبال خان منیس، محمد رزاق خان ، حاجی عبدالغفار خان پاندہ، ملک ریاض مسوان، سید الطاف حسین شاہ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، غلام حسین ، چوہدری غفار کمبوہ ، قاری فیض بخش ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، چوہدری ارشد گوندل ،چوہدری محمود کمبوہ ، چوہدری مقصود کمبوہ، زاہد اقبال خان منیس ، محمد رزاق نواز خان پاندہ، چوہدری سعید کمبوہ ، محمد یاسین خان پاندہ، چوہدری حاجی ساجد کمبوہ ، حافظ خلیل خان پاندہ ، حاجی اسرار معاویہ خان پاندہ ، چوہدری اشرف کمبوہ المعروف بھولا ، حافظ محمد ماجد ، سعید پٹواری ، منظور پٹواری ، علی شیر مسوان ،ظہور احمد ، مطلو ب احمد، سرفراز خان ،چوہدری یامین کمبوہ،اکرم کھنڈ ، جنید خان پاندہ، امان اللہ خان منیس ، جاوید خان سندھڑ ، لطیف خا ن پاندہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر