حکومت ملک و قوم کیساتھ ایک کھلاڑی کا مذاق برداشت نہیں کرسکتی‘ شیر علی گورچانی

حکومت ملک و قوم کیساتھ ایک کھلاڑی کا مذاق برداشت نہیں کرسکتی‘ شیر علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ٗ حکومت نے تین سال تک تحمل وبرداشت کا مظاہرہ کیا جس کا عمران خان نے غلط مطلب لیا اور مسلسل ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے آرہے تھے ٗ عمران خان نے ان تین سالوں کے عرصہ میں نہ صرف وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اپنی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
ذہریلی ذہنیت کا نشانہ بنا یا بلکہ پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ بھی عمران خان کا ٹارگٹ رہی ٗ اب حکومت ملک وقوم کے ساتھ ایک کھلاڑی کا مذاق برداشت نہیں کر سکتی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اسلام آباد کو بند کرنے کا خواب اب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ٗ عمران خان جلسوں میں ٗ ٹی وی ٹاک شوز اور نجی محفلوں میں ڈھٹائی کیساتھ غیر جمہوری قوتوں کو جمہوریت کا بوریا بستر گول کرنے کی دعوتیں دیتے رہے لیکن حکومت نے برداشت سے کام لیا لیکن اب ناچ گانے کی محفلیں سجا کر ریاست کو گالیاں دینے والوں کو خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون شکنی کرنیوالوں کو گرفتار نہیں کریں گے تو کیا انہیں ریاست کو گالیاں دینے کیلئے پر امن میدانفراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ 48گھنٹوں میں سب کچھ معمول پر آجائے گا۔
شیر علی گورچانی