ضلع کونسل رحیم یار خان کی چیئرمین شپ کیلئے علی محمود کو واضح اکثریت حاصل ہے‘ احمد سعید

ضلع کونسل رحیم یار خان کی چیئرمین شپ کیلئے علی محمود کو واضح اکثریت حاصل ہے‘ ...

لیاقت پور(نمائندہ پاکستان )پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ286قاضی احمدسعیدنے چیئرمین یونین کونسل چک32عباسیہ کے محمداظہارمصطفی وڑائچ کی رہائشگاہ پرصحافیوں سے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل رحیم یارخان کی چیئرمین شپ کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارمخدوم سیدعلی محمودکوواضع اکثریت حاصل ہے۔پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے یونین چیئرمینوں کے علاوہ آزادچیئرمینوں نے بھی ہماری بھرپورحمایت کااعلان کررکھاہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے خفیہ بیلٹ پیپرکے الیکشن میں مخالف جماعت کوحیران کن نتائج دیں گے اس موقع پرمحمدافضل،مومن چوہدری،ولیداحمد،خالدخان لاشاری،حاجی لیاقت علی مغل،میاں مسعوداحمد،شہزادعلی،قاسم خان جتوئی،نوراحمدگجر،جمعہ خان انجم،خورشیداحمدخورشیداورچوہدری غلام مصطفی وڑائچ بھی موجودتھے.

احمد سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر