ہائیکورٹ بار نے علیحدہ صوبہ اور خود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

ہائیکورٹ بار نے علیحدہ صوبہ اور خود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل ...

ملتان (نمائندہ خصوصی)ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے علیحدہ صوبہ اورخودمختارہائیکورٹ کے قیام کے لئے کمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔اس ضمن میں ہائیکورٹ بار کے اجلاسوں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

میں متفقہ طورپر منظورکی گئی قراردادوں کے مطابق تحریک چلانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وکلاء سید اطہرحسن شاہ بخاری ،عظیم الحق پیرزادہ ،راناعارف کمال نون ،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،سمیع اللہ مزاری ،محمد بہرام خان بزدار،جام محمد یونس ،شمس القمرخٹک،محمد عمران خان خاکوانی ،محمود اشرف خان ،سردارظفرخان ،حبیب اللہ شاکر،سیدمحمد علی گیلانی ،محمد مالک خان لنگاہ،سجادحسین ٹانگرہ،مہر نجف چاون،بشریٰ نقوی،صبیحہ رندھاواکے علاوہ ملتان بینچ کے ساتھ منسلک تمام ضلعی وتحصیل بارایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر