حکومت کا جانا ٹھہر گیا‘ گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ‘ سیف الدین کھوسہ ‘ احمد علی دریشک

حکومت کا جانا ٹھہر گیا‘ گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ‘ سیف الدین کھوسہ ‘ احمد علی ...

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ خصوصی )حکومت کا جانا ٹھہر گیا ، 2نومبر کا دھرنا ہر صورت ہوگا ، گرفتاریوں سے کسی صورت نہیں ڈرتے ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں ، سامنے کھڑے ہیں ، اسلام آباد میں پر امن کارکنوں پر پولیس کے دھاوے نے آمریت کی یاد تازہ کردی ،ہم نے 2نومبر کو اسلام آباد بند (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کرنے کی کال دی تھی ، مگر حکومتی نا اہلی کے باعث نا اہل حکمرانوں کے اقدامات نے 2نومبر سے قبل ہی اسلام آباد کو مکمل طور پر بند کردیا ۔ یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک اقبال ثاقب ، جنرل سیکرٹری شاہینہ نجیب کھوسہ اور پی پی 244سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اخوند ہمایوں رضا نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ، میڈیا سے گفتگو میں حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے کل بھی اسلام آباد میں پر امن ورکر کنونشن کا انعقاد کیا تھااور آج بھی ڈی جی خان سمیت ملک بھر میں پر امن احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ مگر حکومت نے نا اہل مشیروں کے مشورہ پر خود ہی حالات خراب کیے اس دوران پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے ٹریفک چوک پر شدید احتجاج اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی مشتعل کارکنوں نے ’’ گونواز گو ‘‘ کے نعرے بھی لگائے ،ٹریفک چوک کے چاروں اطراف جانیوالی شاہراؤں کو مکمل طور پر بند کردیا جس سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہوکر رہ گئی بعد ازاں سینکڑوں کارکن پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

سیف الدین کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر