تحصیل ہسپتال چشتیاں کی توسیع و تعمیر کیلئے 43 کروڑ کے فنڈز جاری

تحصیل ہسپتال چشتیاں کی توسیع و تعمیر کیلئے 43 کروڑ کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے رہنماممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پس ماندہ علاقوں کی ترقی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں تحصیل ہسپتال چشتیاں میں 43کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے زیر تعمیر ہیں تاہم ایم ایس ڈاکٹر محمد انور کھرل کی قیادت میں ڈاکٹروں اور عملہ کی کوششوں کے نتیجہ میں تحصیل ہسپتال (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
چشتیاں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بناء پر پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر آیا ہے جو کہ بڑا اعزاز ہے۔ آرتھوپیڈک ہسپتال 10کروڑ روپے، آئی سی یو 23کروڑ روپے، گائنی آپریشن تھیٹر، توسیع ایمرجنسی دس بیڈ، توسیع میڈیکل سٹور، ڈائلسز یونٹ، سامان خرید گائنی آپریشن تھیٹر اور تزئین و آرائش وغیرہ پر دس کروڑ روپے لاگت آئے گی اس طرح چشتیاں تحصیل ہسپتال میں بہت سی سہولتیں میسر آجائیں گی۔ انہوں نے تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ایک تقریب کے دوران ڈاکٹروں اور دیگر عملہ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہسپتال کو آئندہ دو ماہ کے دوران مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور مکمل سہولتوں سے آراستہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے سب انجینئر ٹی ایم اے چشتیاں چوہدری حامد حفیظ سے کہا کہ وہ فوری طور پر ہسپتال کے دوسال سے بند نہری پانی کو چالو کرنے کیلئے پلی تعمیر کریں تاکہ ہسپتال کے پلاٹوں میں دوبارہ ہریالی آسکے۔ ڈاکٹر محمد انور کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کے تعاون سے روزانہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کے علاوہ بچوں کی پیدائش، آنکھوں کے آپریشن، گردوں کے ڈائلسز، جنرل آپریشن، ہڈیوں کے آپریشن، فزیوتھراپی جاری ہے۔ اس موقع پر تحصیل ہسپتال کے سرجنز ڈاکٹر احمد غوث، ڈاکٹر خالد شفیق، ڈاکٹر ضیاء الرزاق، تحصیل ہسپتال ہیلتھ کونسل کے ممبر و چیئر مین کوکب ویلفیئر سنٹر چشتیاں ملک محمد ارشد، کونسلرز بلدیہ سجاد ہاشمی، عبدالرزاق رامے بھی موجود تھے۔