کوٹ ادو عملہ صفائی کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں‘ ہڑتال کا 7واں روز
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈی سی او مظفرگڑھ سمیت تمام انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں،3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور تنخواہوں کے چیک ڈس آنر ہونے پرٹی ایم اے کوٹ ادو کا عملہ صفائی کی ہڑتال7ویں روز میں داخل،کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے،شہر بھر تعفن پھیل گیا،نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،لوگوں کو آنے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
جانے میں دشواری،گندگی اور گندے پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات،ملیریا ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،ٹی ایم اے لیبر یونین تحصیل اکاؤنٹس آفیسر ملک ریاض کے تبادلہ کا مطالبہ کر دیا،بصورت دیگر ہڑتال جاری رکھنے،دفاتروں کو تالے لگانے اور دھرنا دینے کی دھمکی۔
ٹی ایم اے