سہولیات فراہم نہ کرنیوالے سکول سربراہوں کیخلافَ کارروائی کا فیصلہ

سہولیات فراہم نہ کرنیوالے سکول سربراہوں کیخلافَ کارروائی کا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے محکمہ تعلیم افسران کوہدایت جاری کی ہے کہ جن سکولوں میں اے ڈی پیزکے مطابق بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں ان کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے حکومت نے ٹائلٹ، دیوار، پینے کے پانی ودیگربنیادی سہولتوں کویقینی بنانے کے لیے گرانٹ جاری کی تھی تاہم متعددسکولوں میں سہولیات (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کی فراہمی یقینی نہ بنائی جاسکی ہے جس پرحکومت نے ایسے سکولوں کے ہیڈماسٹرزکے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ضلعی تعلیم افسران نے حکومتی احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔

سہولیات

مزید : ملتان صفحہ آخر