جعلسازی کی روک تھام‘ ادویات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی ناکے

جعلسازی کی روک تھام‘ ادویات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی ناکے

رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں جعلی ادویات کی سپلائی اورفروخت کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس‘ ضلعی حکومت اورمحکمہ صحت کی ٹیموں پرمشتمل افسران واہلکاران کواپنے اضلاع کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیاں کرکے ادویات لانے اورلے جانے والی گاڑیوں کی سخت تلاشی لینے کی ہدایت کی ہے اورغفلت یاادویات کی جعلسازی ثابت ہونے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پرڈرائیورزاورگڈزمالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کابھی کہاگیاہے اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیادپررپورٹس بھی بھجوائی جائیں گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر