دور دراز علاقوں میں تبادلوں کیخلافَ اساتذہ کا 31 اکتوبر کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

دور دراز علاقوں میں تبادلوں کیخلافَ اساتذہ کا 31 اکتوبر کو احتجاجی مظاہروں کا ...

ملتان ( سٹا ف رپورٹر)ناقص کارکردگی کے الزام میں اساتذہ کے دور دراز علاقوں میں تبادلوں کے آرڈرز جاری کرنے کے خلاف 31 اکتوبر کو صوبے کے ہر ضلعی پریس کلب کے باہر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اساتذہ تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کریں گی‘ سینئرسٹاف سکولز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ظفر جمیل ‘سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر رانا عطا محمد اور ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رانا سلطان محمود بڑے مظاہروں کی قیادت کریں گے ۔ گرینڈ ٹیچر الائنس میں شامل ایس سی ایس ٹیچر ز ایسوسی ایشن ، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ، پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کی کال پر پورے پنجاب کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے اساتذہ کے احتجاجی شیڈول کے مطابق ملتان میں 31اکتوبر کو نواں شہر چوک پر دھرنا دیا جائیگا، جس کی قیادت رانا محمد اسلم، مہراللہ بخش ، عابد بزدار، سید محمود نبی، رانا دلشاد، طاہر وڑائچ، اعجاز سمرا اور دیگر کریں گے۔

اساتذہ احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر