ویسٹ مینجمنٹ کی مرمت کیلئے لاہور بھجوائی گاڑیاں واپس نہ آ سکیں

ویسٹ مینجمنٹ کی مرمت کیلئے لاہور بھجوائی گاڑیاں واپس نہ آ سکیں

ملتان(خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے مرمت کیلئے لاہور بھجوائی جانے والی 10 گاڑیاں 3ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی واپس نہ آسکیں جبکہ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 72 لاکھ روپے بلوں کی کلیئرنس کا معاملہ تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے تقریباً 3ماہ قبل 2بڑے ڈمپر ٹرک، 5مکینکل سویپر اور 3کنٹینر اٹھانے والے لوڈر مرمت کی غرض سے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

لاہور بھجوائے گئے تھے بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں پچھلے کئی ہفتوں سے مرمت ہونے کے بعد بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر واپس نہیں بھجوائی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر