ضلعی صدر یوتھ ونگ تحریک انصافَ راؤ امجد علی کے گھر چھاپہ‘ پولیس کو جل دیکر فرار

ضلعی صدر یوتھ ونگ تحریک انصافَ راؤ امجد علی کے گھر چھاپہ‘ پولیس کو جل دیکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ضلعی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف راؤ امجد علی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ‘ رہنما پی ٹی آئی نے بھاگ کر جان بچائی ذرائع کے مطابق یوتھ ونگ ملتان کے صدر راؤ امجد (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
علی کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔راؤ امجد علی گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر فرارہوگئے اور گرفتار ی سے بچ گئے تاہم دیوار پھلانگنے سے ان کے چہرے پر چوٹ لگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ امجد علی نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنا گرفتاری سے زیادہ اہم ہے پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔