حاصل پور ‘ بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ

حاصل پور ‘ بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ

حاصل پور(نامہ نگار) عبدالستار لوہار نے21 مئی 2015ء ؁ کو اپنی بیوی کشور بی بی جو کہ 4 بچوں کی ماہ تھی کو گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پر قتل کر دیا ۔ کشور بی بی کے بھائی فقیرحسین نے عبدالستار کے خلاف تھانہ سٹی میں 302 ت پ کا مقدمہ درج کروایا مجرم عبدالستارمقدمہ میں گرفتار ہوا چالان ہوا (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

مقدمہ مقامی عدالت ایڈیشنل سیشن جج حاصل پور ذوالفقار احمد نعیم کی عدالت میں زیر سماعت رہا جج نے وکیل استغاثہ ملک محمد نعیم ایڈووکیٹ ہائیکوٹ اور وکیل صفائی چوہدری محمد سرور طاہر ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد اور شہادت کا جائزہ لینے کے بعد عبدالستار لوہار کے خلاف قتل کا مقدمہ ثابت ہونے پر اس کو سزائے موت اور5 لاکھ جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں 6 ماہ سخت قید کی سزا سنا دی قتل ہونے والی کشور بی بی 4 بچوں کی ماہ تھی۔

قاتل

مزید : ملتان صفحہ آخر