ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان کے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کا فیصلہ

ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان کے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کا فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپو رٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان کے انٹر ڈویژن کی بجائے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کا فیصلہ کرلیا‘ تفصیل کے مطابق سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے طلبہ کے ڈراپ آؤٹ‘ کم انرولمنٹ اور ناقص امتحانی نتائج پر ملتان سمیت صوبے بھر (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

کے 300مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کے دور دراز دوسری ڈویژنوں میں تبادلوں کے آرڈرزجاری کر دئیے تھے‘ ملتان کے 5سکول سربراہان کے راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ‘اس پر سکول سربراہان اور اساتذہ تنظیموں نے احتجاج شرو ع کر دیا اور عدلیہ سے رجوع کرلیا توسیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے تبادلے عارضی طور پر روک کر مذکورہ سکول سربراہان کو چارج شیٹ جاری کیں ‘معلوم ہوا ہے کہ چارج شیٹ کا تسلی بخش جواب نہ وینے والے سکول سربراہان کے انٹر ڈویژن کی بجائے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلے کئے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر