سنٹرل جیل کا وارڈن گاڑی کی ٹکر سے دم توڑ گیا‘ ڈی ایس پی سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی‘ ذرائع

سنٹرل جیل کا وارڈن گاڑی کی ٹکر سے دم توڑ گیا‘ ڈی ایس پی سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ...

ملتان(وقائع نگار )سنٹرل جیل کا ملازم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا (بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ساجد بخاری نامی وارڈن جو سنٹرل جیل میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا گذشتہ شب سنٹر جیل سے باہر نکلا تو ایک گاڑی کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو زخمی حالت میں نشتر ہستپال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا جس کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 17 کسی مخدوم رشید گذشتہ روز ادا کر دی گئی مگر دوسری جانب صابر کے دوستوں کے ذرائع کیمطابق سنٹرل جیل میں ایک ڈی ایس پی سے جھگڑا سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر