تحریک انصاف کے دوکارکنوں سے 5ہزار واٹ کی شاک گنیں برآمد،گرفتار

تحریک انصاف کے دوکارکنوں سے 5ہزار واٹ کی شاک گنیں برآمد،گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وفاقی پولیس نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں سے شاک گنیں برآمد کرلیں، یہ گنیں 5 ہزار واٹ کا الیکٹرک شاک دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کیلئے بے ہوش کرسکتی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق شاک گنیں حسن ابدال سے بنی گالہ آنے والے 6 میں سے 2 کارکنوں سے برآمد کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے کہشاک گنیں کس مقصد کے لیے لائی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاک گنیں فل چارج ہیں اور ان کے ذریعے فوری ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ کا جھٹکا دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کیلئے بیہوش کیا جاسکتا ہے، پاکٹ سائزشاک گنیں 5 ہزار واٹ کا شاک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔