سید مصطفی کمال کالیاقت آباد کا دورہ،علاقہ مکینوں سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)) چیئر مین سید مصطفی کمال نے لیاقت آباد کا دورہ کیا جس میں علاقہ مکین اور تاجروں سے ملاقات کی اور ورکرز اجلاس سے خطاب کیا، ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کا ہے جلد ہسپتالوں میں دوائیاں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم مہیا ہوگی ،مصطفی کمال نے کہا کہ پہلے انہیں شہر بنانے کا تجربہ نہیں تھالیکن پھرپورے پاکستان نے دیکھا کہ کراچی کو جدید طرز کا شہر بنا دیا اور اب ہمارے پاس وسیع تجربہ موجود ہے ہم صرف چھ ماہ میں شہر کی صورتحال تبدیل کر دیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ سیاست پہ قابض ہیں اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے استفی نہیں دینا چاہتے ، کراچی کی عوام نے نامناسب حالات کے باوجو سچ اور حق کا بھرپورساتھ دیا ،پاک سر زمین پارٹی اچھائی کی تبلیغ کرنے آئی ہے اور کسی کو اپنی ذات یا پارٹی سے نقصان پہنچانا نہیں چاہتی ۔تاریخ میں ایسی مثال موجود نہیں ہے کہ صرف 6ماہ کی پارٹی لوگوں کے دلوں کی آواز بن گئی ہو ،انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کے بعد عوام کے ساتھ مل کے ملک کی سیاست کا طرز بدل کر رکھ دیں گے ،عوام کے حقوق حکمرانوں سے لے کر رہیں گے ،انہوں نے پی ٹی آئی کے پر امن کارکنان پر تشددکو جمہوری روایات کے خلاف قرار دیا ۔واضح رہیپاک سر زمین پارٹی کی جانب سے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے 30اکتوبر بروز اتوار جنرل ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پارٹی کارکنان جنرل ورکرزکنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے ۔انہوں نے عوامی رابطہ مہم کو کامیاب بنانے پر کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔لیاقت آباد میں منعقدہ اجلاس میں کارکنان بالخصوص خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔