نیشنل بینک کو 9ماہ کے دوران 13.4ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

نیشنل بینک کو 9ماہ کے دوران 13.4ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

کراچی (اکنامک رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان نے 30ستمبر 2016کو ختم ہونے والے 9ماہ کے دوران بعد ازٹیکس منافع میں 13.4ارب روپے حاصل کرلیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران حاصل کیے جانے والے منافع 12.1ارب روپے سے 11فیصد زائد ہے ۔این بی پی نے زیر تبصرہ مدت کے دوران 6.3روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جو کہ گزشتہ سال 2015کے 5.7روپے سے 11فیصد زائد ہے ۔مذکورہ اعداد و شمار کا اعلان نیشنل بینک آف پاکستان کے گزشتہ روز ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا ۔مذکورہ مدت کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس اور بعد از ٹیکس ریٹرن آف ایکوئٹی 26.4% اور 15.5% تھی (ستمبر 2015میں 26.2% اور 14.5%تھی)جبکہ قبل از ٹیکس اور بعد از ٹیکس ریٹرن آف ایسٹس کی شرح بالترتیب 26.4اور 15.5فیصد رہی ۔ ڈسکاؤنٹ ریٹ میں مسلسل کمی کے باوجود حالیہ سہ ماہی کے دوران کی سودی آمدنی 4.3% اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول