عمران پوزیشن کلیئر کر کے احتجاج کریں مکمل سکیورٹی دیں گے،طلال چوہدری

عمران پوزیشن کلیئر کر کے احتجاج کریں مکمل سکیورٹی دیں گے،طلال چوہدری

اسلام آباد(اے این این) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کسی کو احتجاج نہیں کرنے دے گی،عمران خان نظر بند نہیں آزاد ہیں ،عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا،عمران خان اپنی پوزیشن کلیئر کر کے احتجاج کریں تو مکمل تعاون اور سکیورٹی دینگے،کسی کو احتجاج کے نام پر یلغار کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملک بھر میں احتجاج سے متعلق عمران خان کی اپیل پر کسی نے کان نہیں دھرا،بہکاوے میں نہ آنے پر عوام کے شکر گزار ہیں ،احتساب کیلئے ادارے موجود ہیں ،جن کا فیصلہ قبول کرینگے،عدلیہ آزاد ہے،دھونس اور دھمکیوں سے کوئی اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں لے سکتا۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان کو کسی نے گھر پر نظر بند نہیں کررکھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول