بجلی، گیس کی بندش، بل آخری تاریخ سے ایک دن قبل تقسیم
ملتان، وہاڑی، سیت پور(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے زندگی عذاب ، واپڈا نے آخری تاریخ ادائیگی سے صرف ایک دن قبل بل تقسیم کرکے صارفین کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طویل لوڈشیڈنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ‘ گزشتہ روز بھی18گھنٹے تک بجلی بند کی گئی‘وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ نے صورتحال بدترین کر دی ‘ نماز جمعتہ المبارک کے اوقات میں بھی مختلف علاقوں میں بجلی بند کی گئی جس کے باعث نمازیو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘ کئی گھروں میں بھی پانی ختم ہوگیا ‘ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔تھرمل اورآئی پی پیز کے بعد گیس سے چلنے والے پاور جنریشن یونٹوں کی پیداوار کم ہونا شروع ہو گئی ‘ بجلی کمپنیوں نے لوڈ منیجمنٹ کے نام پر شیڈول سے زائد بجلی بند کرنا معمول بنا لیا‘ معلوم ہوا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے شارٹ فال پورا کرنے کے لئے گھریلو اور کمرشل صارفین کو تختہ مشق بنا لیاہے ‘ تھرمل اور آئی پی پیز کے بعد گیس سے چلنے والے پاور جنریشن یونٹس کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگارکے مطابق واپڈا حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی جاری ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کے ما ہا نہ بلزبھی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے بجھوانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں عبدالرشید ، آفتاب ، محمد اشرف، ما جدعلی ، محمد اجمل ، عابد حسین ، بہزاد علی ، حمزہ احمد ، شاہد علی ، محمد اکرام ، شہباز سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو واپڈا کی طرف سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں اب ما ہانہ بلز کی ادائیگی سے آخری ایک دن قبل بجھوا کر صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، انہوں نے کہا واپڈا اہلکار ہر ماہ ایسا ہی کرتے ہیں آخری تاریخ سے ایک دن قبل بلز بجھوا تے ہیں متعدد مرتبہ شکایات کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو تی۔سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سیت پور میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ہے اور یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی جام ہوچکاہے عوام وخواص کے لییپریشانی کا سبب بنا ہوا ہے ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی غرض سے آر ایچ سی سیت پور میں آنے والے مریض بجلی سارا دن کا انتظار کر تے مایوس ہوکرواپس لوٹ جاتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں جبکہ موجودہ حکومت اپنی کامیابی کے من گھڑت دعوے کررہی ہے موجودہ حکومت سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہورہا بجلی کے صارفین نے لوڈشیڈنگ ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔