پاکستان، تاجکستان مابین صدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی رشتے ہیں،سفیر تاجکستان

پاکستان، تاجکستان مابین صدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی رشتے ہیں،سفیر تاجکستان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور تاجکستان کے مابین فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے تاجکستان کے سفیر جونوو شیر علی نے آج نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر تاجکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بڑے گہرے سیاسی ، سماجی ، تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ پچھلے تین سالوں میں پاکستان نے معاشی میدان میں قابل ذکر ترقی کی ہے اور ہم معاشی اور تجارتی روابط کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم و تربیت کے میدان میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے حالیہ منعقد ہونے والی انٹرنیشنل TVETکانفرنس کی بہت تعریف کی اور نیوٹیک کے نئے اقدامات اور فنی ہنر مندی کے مقابلوں کو خوش آئند قرار دیا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے تاجکستان کے سفیر کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم و تربیت کے میدان میں ہم تاجکستان کو ہر طریقے سے ٹیکنیکل تعاون فراہم کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے اپنی بریفنگ میں NAVTTCکی طرف سے کئے جانے والے کچھ حالیہ اقدامات سے بھی معزز مہمان کو آگاہ کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ اول