سیاسی گرمی،پیپلز پارٹی بھی متحرک، بلاول بھٹو نے مرکزی قیادت کا اجلاس آج بلا لیا

سیاسی گرمی،پیپلز پارٹی بھی متحرک، بلاول بھٹو نے مرکزی قیادت کا اجلاس آج بلا ...
سیاسی گرمی،پیپلز پارٹی بھی متحرک، بلاول بھٹو نے مرکزی قیادت کا اجلاس آج بلا لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج کے تناظر میں پیپلز پارٹی بھی متحرک ہوگئی ہے، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ شام چار بجے بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال بالخصوص تحریک انصاف کے متوقع احتجاجی دھرنے کے تناظر میں اجلاس کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اعتزاز احسن، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سمیت کورکمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں