ڈونلڈ ٹرمپ بھی مودی کے نقش قدم پر۔”اب کی بار ،ٹرمپ سرکار“ کا نعرہ لگادیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار تک پہنچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کا نعرہ چرالیا ہے۔ ٹرمپ کی مہم نے ٹی وی چینلز کے لیے ایک اشتہار تیار کیا ہے جس میں ”اب کی بار ،ٹرمپ سرکار “ بھی کہا گیا ہے۔ری پبلکن امیدوار نے انڈین امریکنز کو مخاطب کرتے ہوئے ہندی بھی بولی۔اشتہار میں انہوں نے انڈین امریکنز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اور بھارت بہترین دوست ہوں گے۔