سانحہ کوئٹہ افسوسناک، دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، امریکہ

سانحہ کوئٹہ افسوسناک، دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، امریکہ
سانحہ کوئٹہ افسوسناک، دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، امریکہ

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے سانحہ کوئٹہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ہ مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون

مزید پڑھیں :کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی،پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث کالعدم لشکری جھنگو ی کے 4دہشتگرد ہلاک

 جاری رکھیں گے۔ سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات پاکستان نے کرنی ہیں اور اس سانحے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں داعش کا نام سن رہے ہیں اور داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنا رہی ہے۔ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی