عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کی حکمت عملی بنانے کیلئے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلا س طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کیلئے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے دو نومبر سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں کو روکنے کیلئے قانونی میدان میں بھی حکومت کو بھرپور جواب دینے کی تیاری کر لی ہے اور آج اس حوالے سے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلا س بھی طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے جس میں پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان ، نعیم بخاری اور دیگر سینئر قانون دان شامل ہوں گے ۔
محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشن گوئی کر دی ، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس کے علاوہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے سے متعلق حکمت عملی بنانے کیلئے پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں قانونی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے ۔