یونان سے ڈی پورٹ ہونیوالے 24 مسافر لاہور ائر پورٹ پر گرفتار

یونان سے ڈی پورٹ ہونیوالے 24 مسافر لاہور ائر پورٹ پر گرفتار
یونان سے ڈی پورٹ ہونیوالے 24 مسافر لاہور ائر پورٹ پر گرفتار

  

لاہور(آئی این پی + آن لائن) یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 24 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتارکر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 24 مسافروں کوامیگریشن حکام نے گرفتارکرلیا۔ گرفتار کیئے جانے والے 24 مسافر ایجنٹوں کے ذریعے جعلی ویزوں پرایران اورترکی گئے تھے۔ ایف آئی اے اہلکارکا کہنا تھا کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : لاہور