مقدمات خارج : ایم پی اے سمیت تحریک انصا ف اور عوامی تحریک کے 27کارکنوں کر رہا کرنے کا حکم

مقدمات خارج : ایم پی اے سمیت تحریک انصا ف اور عوامی تحریک کے 27کارکنوں کر رہا ...
مقدمات خارج : ایم پی اے سمیت تحریک انصا ف اور عوامی تحریک کے 27کارکنوں کر رہا کرنے کا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی عدالت نے ایم پی اے اعجا ز خان جازی سمیت 27کارکنوں کورہاکرنے کا حکم دیدیا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 2روز کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف اور پاکستا ن عوامی تحریک کے 27کارکنوں جن میں ایم پی ا ے اعجاز خان جازی شامل ہیں ،سول جج گلفام لطیف کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کی حکمت عملی بنانے کیلئے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلا س طلب کر لیا

اعجاز خان جازی تحریک انصاف کے ایم پی اے ہیں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کارکنوں پر درج مقدمات خارج کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔کارکنوں کو اسلام آبا داور راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں پولیس نے جیلوں میں بھیجا اور آج عدالت پیش کیا۔کارکنوں کو اسلام آباد دھرنے اور لال حویلی میں ہونے والے شیخ رشید کے جلسے میں شرکت کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

مزید : اسلام آباد