عمران اور شیخ رشید فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ سے کرائیں: محمد احمد لدھیانوی

عمران اور شیخ رشید فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ سے کرائیں: محمد احمد ...
عمران اور شیخ رشید فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ سے کرائیں: محمد احمد لدھیانوی

  

اسلام آباد (آئی این پی) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ بھارت اور بعض دیگر دشمن ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں قوم اتحادواتفاق سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیگی، عمران خان اور شیخ رشید فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ سے کروائیں۔

اسلام آباد میں شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے علامہ احمد لدھیانوی کا کہنا تھاکہ بھارت کنڑول لائن پر جارحیت کا کوئی دن جانے نہیں دیتا آج بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شہید کردیا ہے ان کا کہنا تھاکہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کا پرچم لیکر سینے پر گولی کھا رہے ہیں۔ بھارت اور بعض دیگر دشمن ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان پاکستان دشمن ممالک کے عزائم کو ناکام بنا کردشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے جڑواں شہروں میں شہریوں پر پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ افراد کا احتساب ہونا چاہئیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

الطاف حسین نے پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے نعرے لگائے ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ہمارے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے۔ ہم نام بدلیں تو مجرم وہ بدلیں تو پاک ہوجاتے ہیں۔ میرے قومی اسمبلی کے حلقے کے نتائج تبدیل کئے گئے لیکن سڑکوں کی بجائے ہم نے قانونی راستہ اپنایا اب صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں یک دسمبرکاسورج فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

مزید : اسلام آباد