پاکستان اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشقیں شروع

پاکستان اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشقیں شروع
پاکستان اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشقیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز) نیول چیف نے ترک بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور ترک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔ سربراہ پاکستان نیوی نے ترک بحری جہاز کے عملے اور اعلی سفارتی حکام سے ملاقات کے بعد کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور ترک بحری جہاز کی مشترکہ فوجی مشق کا معائنہ بھی کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ کو پاکستان نیوی اور دورے پر آئے ہوئے ترک بحری جہاز کے درمیان کھلے سمندر میں ہونے والی مشترکہ بحری مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔پاکستان میں قائم ترک سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،دفاعی تجزیہ نگاروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید :

کراچی -