کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہوا‘ بھارت کیساتھ مشقیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھیں: چین

کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہوا‘ بھارت کیساتھ مشقیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ...
کشمیر پر موقف تبدیل نہیں ہوا‘ بھارت کیساتھ مشقیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھیں: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی) چین نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف قطعاً تبدیل نہیں ہوا۔بھارتی سرحد پر مشترکہ مشقیں آفت زدہ افراد کی امداد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔یہ بات دہشتگردی کیخلاف چار ملکی اتحاد اور تعاون کے ورکنگ گروپ کے ترجمان کرنل ووکیان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
اس موقع پر ترجمان نے لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کی مشترکہ مشقوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔19اکتوبر کو چین اور بھارت کی ایک کمپنی اور ایک پلاٹون نے مصیبت زدہ افراد کی امداد کیلئے مشترکہ مشقیں کی تھیں۔ یہ مشقیں چین بھارتی سرحد کے مغربی سیکشن پر مالدو کے میٹنگ پوائنٹ پر ہوئی تھیں۔اس موقع پر چین کے تیار کردہ طیارہ بردار جہاز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چینی ساختہ طیارہ بردار جہاز کا ڈیزائن اور تیاری چین کے اپنے ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ تھی، اب جہاز کا ڈیزائن مکمل طورپر تیار ہو گیا ہے تاہم اسے دیگر آلات اور سہولتیں سے لیس کیا جارہا ہے۔