پانامالیکس ، وزیراعظم اوران کے خاندان کیخلاف مقدمہ کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماءکو گھر سے اٹھا لیاگیا

پانامالیکس ، وزیراعظم اوران کے خاندان کیخلاف مقدمہ کرنیوالے پی ٹی آئی ...
پانامالیکس ، وزیراعظم اوران کے خاندان کیخلاف مقدمہ کرنیوالے پی ٹی آئی رہنماءکو گھر سے اٹھا لیاگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامالیکس پر وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی سمیت خاندان کیخلاف مقدمہ دائر کرنیوالے پی ٹی آئی کے رہنماءصلاح الدین سعید کو حراست میں لے لیاگیاجس کااعلان ان کے وکیل سفی غوری نے کیا۔

فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں سفی غوری نے لکھاکہ میری وساطت سے وزیراعظم ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے خلاف پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد مقدمہ دائر کرنیوالے صلاح الدین سعید کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیاگیا،وارنٹ کے بغیر پولیس گھر میں گھسی اور تھانہ کوہسار منتقل کردیاجہاں ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی الزامات کے بارے میں کچھ بتایاگیا۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا, کیا کارنامہ کردکھایا؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اُنہوں نے لکھاکہ تھانے کے باہر جمع ہونیوالے دیگر ہمدردوں کو پولیس نے پیٹا یا پھر اُنہیں بھی گرفتار کرلیاگیا۔ وکیل سفی غوری نے دعویٰ کیا کہ کسی طرح وہ صلاح الدین سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اس نے بتایاکہ وہ پانامالیکس پر دائر کیا گیا مقدمہ واپس لینے کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں یا جسمانی تشدد کی دھمکی دیتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد