’ہر ملازم کو گھر اور گاڑی تحفے میں دے دو‘ وہ کمپنی جس کے مالک نے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا

’ہر ملازم کو گھر اور گاڑی تحفے میں دے دو‘ وہ کمپنی جس کے مالک نے تاریخ کا سب ...
’ہر ملازم کو گھر اور گاڑی تحفے میں دے دو‘ وہ کمپنی جس کے مالک نے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) تجارتی ادارے پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے اپنے ملازمین کے فنڈز سے کٹوتیاں کرنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں لیکن بھارتی ریاست گجرات میں ہیروں کے ایک معروف تاجر نے دیوالی کے موقع پر اپنے ملازمین کو کاریں ، مکان اورقیمتی زیورات تحفے میں دے کر فیاضی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ہیروں کے کاروبار سے وابستہ معروف تاجر ساوجی ڈھولکیا نے دیوالی کے موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اپنے ملازمین کے لیئے بیش بہا تحائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہری کرشنا ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ساوجی ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے ملازمین کو بھی دیوالی کی خوشیوں میں شریک کرنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے آج میں اس مقام پر ہوں۔“
رپورٹ کے مطابق ساو جی ڈھولکیا نے اس سال بہتر کارکردگی دکھانے والے ایک ہزار 7 سو 16 ملازمین کو بونس دینے کے لیے منتخب کیا ہے۔ منتخب ہونے والے ملازمین میں جن کے پاس گاڑی نہیں ہے انہیں نئی کار دی جائے گی اورجن کے پاس ذاتی گھر نہیں ہے، انہیں کمپنی کی ہائوسنگ سکیم کے ذریعے ایک گھر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ساو جی ڈھولکیا یہ پہلی بار اپنے ملازمین کو بیش بہا انعامات نہیں دے رہے۔ اس سے قبل بھی وہ ایسی فیاضی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی انہوں نے ملازمین میں 80لاکھ ڈالر(تقریباً 80کروڑ روپے)،491 گاڑیاں اور 200 فلیٹ تقسیم کیے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -