’خواب میں مجھے کہاگیا کہ عمران خان حضور پاک ﷺ کا سپاہی ہے‘پھر بنی گالہ کے باہر پہنچ گیا: پی ٹی آئی کا رکن کا دعویٰ

’خواب میں مجھے کہاگیا کہ عمران خان حضور پاک ﷺ کا سپاہی ہے‘پھر بنی گالہ کے ...
’خواب میں مجھے کہاگیا کہ عمران خان حضور پاک ﷺ کا سپاہی ہے‘پھر بنی گالہ کے باہر پہنچ گیا: پی ٹی آئی کا رکن کا دعویٰ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ایک کارکن نے دعویٰ کیا کہ اسے خواب میں کہاگیا کہ عمران خان حضرت محمد ﷺ کا سپاہی ہے اور آپ کے ساتھ دینے یا نہ دینے سے اسے فرق نہیں پڑتاجس کے بعد وہ کسی کو بتائے بغیر ہی عمران خان کا ساتھ دینے پہنچ آیا۔

”تم جانتے نہیں کہ میں کون ہوں ،میں ۔۔۔“پولیس سے جھگڑا کرنے والی تحریک انصاف کی یہ خاتون کارکن دراصل کون ہے ؟اپنے خاندان کے بارے میں ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے،یہاں کلک کریں۔

نیوٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیشے کے اعتبار سے انجینئر کارکن نے کہاکہ ’ رائیونڈ جانے کے بعد” تمام مصروفیات ختم کرکے اپنی نوکری پر توجہ دینا چاہتا تھا لیکن فیس بک وغیرہ سب کچھ بند کرکے رات کو جب سویا توخواب دیکھاکہ عمران خان نے اسلام آباد بند کیا ہواہے اور کوئی مجھے بتارہاہے کہ یہ حضرت محمد ﷺ کا سپاہی ہے ، تم اس کے ساتھ آﺅ یا نہ آﺅ، یہ کامیاب ہوکر رہے گا اورآج گھر پر بتائے بغیر ہی ادھر آگیا ہوں ، اسی جذبے کیساتھ آیا ہوں“۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا, کیا کارنامہ کردکھایا؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ایک اور کارکن نے کہاکہ ’ہمیں انصاف ملے گا، سارے نوجوان جذبات سے آئے ہیں اور یہ جذبات آگے بھی لے کرجائیں گے ، خان کیساتھ کھڑے ہیں‘۔ویڈیو دیکھیں۔

مزید : اسلام آباد