تحریک طالبان کی ن لیگی رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی

تحریک طالبان کی ن لیگی رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی
تحریک طالبان کی ن لیگی رہنماﺅں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے مسلم لیگ ن کی پنجاب کی معروف قیادت اور دیگر اہم لیڈروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

مریم نواز اور متنازعہ خبر لیک کرنے والے سرل المائڈا کے درمیان فون پر کتنی مرتبہ رابطہ ہوا ؟تہلکہ خیز خبر آگئی

روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے ملک بھر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونےو الی تھرٹ الرٹ نمبر 466 کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سمیت دیگر اہم رہنماﺅں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونےو الی تھرٹ الرٹ نمبر 469 کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے ملک بھر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کرنے کے لئے ہدف کی تلاش شروع کردی ہے اس سلسلہ میں محکمہ داکلہ پنجاب کی جانب سے تمام پولیس افسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام ائیرپورٹس کی سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے جبکہ مسلم لیگ ن کی پنجاب کی قیادت سمیت دیگر اہم رہنماﺅںکی سکیورٹی کو بھی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو اپنی نقل و حرکت بھی محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -