ناپسندیدہ قرار دیئے گئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار نے پاکستان چھوڑ دیا

ناپسندیدہ قرار دیئے گئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار نے پاکستان چھوڑ دیا
ناپسندیدہ قرار دیئے گئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار نے پاکستان چھوڑ دیا

  

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیئے گئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سرجیت سنگھ نے اہل خانہ سمیت پاکستان چھوڑ دیا۔سرجیت سنگھ اہل خانہ کے ہمرہ آج صبح نئی دہلی روانہ ہوگیا۔سرجیت سنگھ کو رواں ہفتے 27 اکتوبر کو پاکستان میں قومی سلامتی کے مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں ناپسندیدہ قرار د ے کر اڑتالیس گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ قرار دیئے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

مزید : قومی