انتہائی طاقتور وزیر نے بتایاکہ شیخ رشید کو پکڑ لیں گے ، ناکامی کے بعد موقف بدل لیا: حامدمیر

انتہائی طاقتور وزیر نے بتایاکہ شیخ رشید کو پکڑ لیں گے ، ناکامی کے بعد موقف ...
انتہائی طاقتور وزیر نے بتایاکہ شیخ رشید کو پکڑ لیں گے ، ناکامی کے بعد موقف بدل لیا: حامدمیر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید احمد کی دبنگ انٹری اور پھر خطاب کے بعد غائب ہوجانے کے بعد حکومت نے اپنا موقف بدل لیا اور دعویٰ کیا کہ گرفتاری کا ارادہ ہی نہیں تھا حالانکہ جمعہ کی صبح 9بجے ہی حراست میں لے لینے کا فیصلہ ہوچکا تھاجس کا انکشاف سینئر صحافی حامد میرنے کیا۔

”تم جانتے نہیں کہ میں کون ہوں ،میں ۔۔۔“پولیس سے جھگڑا کرنے والی تحریک انصاف کی یہ خاتون کارکن دراصل کون ہے ؟اپنے خاندان کے بارے میں ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے،یہاں کلک کریں۔

24نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایاکہ ’محمد علی نے بہت سال پہلے انگریزی میں گانا گایاتھاکہ’ٹچ می اف یوکین‘مجھے جمعرات کی رات ایک بہت طاقتوروفاقی وزیر نے مکا لہراکرکہاتھاکہ سویرے نو بجے تک پھڑ لینڑا اے ایہنوں(صبح نو بجے تک اسے پکڑ لیں گے) تومجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکومت شیخ رشید کو گرفتار کرنا چاہتی تھی لیکن چونکہ شیخ رشیدنے میڈیاکا کور لے لیا، درمیان میں جا کر کھڑے ہوئے اور پھر ان کیساتھ ورکر بھی آگئے ، پولیس پکڑ نہیں سکی اورشیخ رشید کے بھاگ جانے کے بعد تو حکومت کے پاس یہ کہنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھاکہ ہم نے توانہیں پکڑنا ہی نہیں تھا۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا, کیا کارنامہ کردکھایا؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اُنہوں نے کہاکہ ’آپ شیخ رشید کی سیاست سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن شیخ رشید نے جس طریقے سے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر انٹری دی ، پھر غائب ہوگئے ، اس سے حکومت کافی حواس باختہ ہوئی ، پھر موقف بدلا کہ ہماری سٹریٹجی یہ ہے کہ گرفتار نہ کریں‘۔شیخ رشید کی دھوم مچانے والی ویڈیو دیکھیں۔

Sheikh Rashid "Dabang Entry" at Cometty Chowk... by dailypakistan

مزید : اسلام آباد