دھرنے میں شرکت کا شبہ : پولیس نے طالبات کی وین پکڑ کر تھانے بند کرادیا

دھرنے میں شرکت کا شبہ : پولیس نے طالبات کی وین پکڑ کر تھانے بند کرادیا
دھرنے میں شرکت کا شبہ : پولیس نے طالبات کی وین پکڑ کر تھانے بند کرادیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے لاہور میں طالبات کی وین کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے شیر جوانون نے طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے بند کرا دیا ، وین میں 10سے زائد طالبات موجود ہیں جو کالج سے واپس گھر جا رہی تھیں ۔

عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کی حکمت عملی بنانے کیلئے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلا س طلب کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گارڈن تاﺅن کے قریب وین کو روکا اور دھرنے میں شرکت کے شبے میں گارڈن ٹاﺅن تھانے بند کرا دیا ۔ دوسری جانب پولیس کی لاہور کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی اور گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبات نے کالج یونیفارم نہیں پہن رکھا تھا اور سادہ کپڑوں میں تھٰیں جس پر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے لے گئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ طالبات کس کالج میں زیر تعلیم ہیں ۔

مزید : لاہور