شہاب ثاقب لندن کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں: سائنس دان

شہاب ثاقب لندن کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں: سائنس دان
شہاب ثاقب لندن کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں: سائنس دان

  

پیرس(ویب ڈیسک)شہاب ثاقب ہمیشہ سے انسانوں کیلئے خوف اور خطرے کا پیغام لیکر آتے ہیں اسی لیے ایک بارپھر سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وہ اتنی بڑی تعداد میں ہیں کہ لندن جیسے کئی شہروں کو تباہ کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل سپیس یونیورسٹی کے سابق ڈین ڈاکٹر جوزف نے خبردار کیا کہ خاموشی سے زمین کی طرف بڑھتے شہاب ثاقب اور آسمان پربڑے ہوتے ہولزانسانیت کیلئے بڑاخطرہ ہیں۔انکاکہناتھاکہ ایک 35 میٹر حجم والا شہاب ثاقب لندن کی تباہی کیلئے کافی ہے ، تاہم امریکی خلائی ادارے ناسا کے نزدیک ایسی تباہی کیلئے 150 میٹر کا شہاب ثاقب درکار ہوگا۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ناسا سمیت کوئی بھی سائنٹیفک ادارہ ایسا نہیں جو ان شہاب ثاقب کی نشاند ہی کر سکے تاہم یہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں اور مسلسل ان کی زمین کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

’اگلے ماہ 15سے 29 نومبر تک دنیا میں مکمل اندھیرا رہے گا کیونکہ۔۔۔‘ ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 35 میٹر حجم والا شہاب ثاقب اگر جوہری بم سے 58 گنا زیادہ طاقت سے لندن سے ٹکرائے گا تو لندن میں خوفناک آگ لگ جائے گی اور اس سے لندن میں بسنے والے 5 لاکھ لوگ زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

مزید : برطانیہ