عمران کو کہا تھا پختونخوا چلے جائیں اور جلوس کے ساتھ آئیں: اعتزاز احسن

عمران کو کہا تھا پختونخوا چلے جائیں اور جلوس کے ساتھ آئیں: اعتزاز احسن
عمران کو کہا تھا پختونخوا چلے جائیں اور جلوس کے ساتھ آئیں: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خیبرپختون خوا چلے جائیں اور بعد میں سامنے آئیں کیوں کہ گزشتہ روز پیدا ہونے والے حالات کا پہلے سے علم تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خیبرپختون خوا جاکر رپوش ہوجائیں وہاں انہیں کوئی بھی گرفتار نہیں کرے گا اور مناسب وقت پر ایک بڑے جلوس کے ہمراہ منظر عام پر آئیں کیوں کہ گزشتہ روز پیدا ہونے والے حالات پہلے سے علم تھا ان حالات کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا ہمیں احتجاجی تحریکوں کا بہت تجربہ ہے ہم بھی احتجاج کے دوران خفیہ ٹھکانوں پر چلے جاتے تھے اور مقررہ جگہ اور وقت پر ہی سامنے آتے تھے۔

انتہائی طاقتور وزیر نے بتایاکہ شیخ رشید کو پکڑ لیں گے ، ناکامی کے بعد موقف بدل لیا: حامدمیر

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اگر احتساب ریلی کی قیادت خیبرپختون خوا میں کرتے تو موجودہ حالات سے بچ سکتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت یہ سمجھ رہی ہے کہ قیادت گرفتار ہوگئی تو کارکن باہر نکل آئیں گے یہ ان کی غلط فہمی ہے کیوں کہ کسی بھی تحریک کی قیادت کےلئے رہنماو¿ں کا باہر اور کارکنان کے درمیان ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید : اسلام آباد