افغان مونا لیزا کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا

افغان مونا لیزا کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا
افغان مونا لیزا کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا

  

پشاور(ویب دیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورجمیل خان نے افغان جنگ کی مونالیزا کے نام سے شہرت پانے والی شربت گلہ کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا ہے جبکہ شربت گلہ نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے سے انکارکردیاہے ۔ملزمہ شربت گلہ کودو روزہ جسمانی ریمانڈکے خاتمے کے بعد جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیاگیا۔

اس موقع پرتفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ شربت گلہ اپنے خاندان کے ہمراہ افغانستان میں جنگ کے دوران پاکستان آئی تھی جہاں ابتدائی ایام میں ناصرباغ افغان مہاجرکیمپ میں قیام کے بعد وہ نوتھیہ جدید میں واقع گھرمنتقل ہوئی اوراس عرصہ کے دوران اس نے نادراحکام کے ساتھ ملی بھگت کرکے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

’خواب میں مجھے کہاگیا کہ عمران خان حضور پاک ﷺ کا سپاہی ہے‘پھر بنی گالہ کے باہر پہنچ گیا: پی ٹی آئی کا رکن کا دعویٰ

قبل ازیں وہ افغان مہاجرہونے کی بناءپر مہاجر کارڈبھی حاصل کرچکی ہے اورپاکستان قومی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں اس کے خلاف کچھ عرصہ قبل دھوکہ دہی اور جعلسازی کامقدمہ درج کیاگیاتھاجس میں گذشتہ روز اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ملزمہ کاجسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکاہے لہذااسے جیل منتقل کیاجائے عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

مزید : پشاور