پاکستان اور اطالوی فضائی افواج کا مشترکہ مشقوں پر اتفاق

پاکستان اور اطالوی فضائی افواج کا مشترکہ مشقوں پر اتفاق
پاکستان اور اطالوی فضائی افواج کا مشترکہ مشقوں پر اتفاق

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے اطالوی فضائی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اطالوی ائیر فورسکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اینزویسرلی سے ملاقات کی، دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین ٹریننگ اور فضائی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کی فضائی افواج ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ان کے طالوی ہم منصب نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین پیشہ وارانہ تربیت اور باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے اور مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے۔

فوج ’مارشل لاء‘ نہیں لگائے گی ، سوشل میڈیا اور کالم نویس عوام کی آواز نہیں: خواجہ آصف

قبل ازیں ائیر چیف کی آمد لیفٹیننٹ جنرل اینزوویسرلی نے ان کا استقبال کیا۔ اطالوی فضائی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید : اسلام آباد