اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مقصد توڑ پھوڑ کرنا ہے: ماروی میمن

اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مقصد توڑ پھوڑ کرنا ہے: ماروی میمن
اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مقصد توڑ پھوڑ کرنا ہے: ماروی میمن

  

سکھر (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی راہنما ماروی میمن نے کہا کہ اسلام آباد کو کوئی لاک ڈاؤن نہیں کر سکتا۔ لاک ڈاؤن کا مقصد اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں راہنما (ن) لیگ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن نے کہا کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن سے بچانے کے لئے ہر ممکن قانونی اقدامات کریں گے۔ اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مقصد توڑ پھوڑ کرنا ، حکومت اپنی رٹ برقرار رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے ۔ انہوں نے عدالت کا صرف کینٹینر ہٹانے کا فیصلہ مانا جو ان کے حق میں تھا ۔

مزید : سکھر