’اسلام آباد میں ہی ہوں‘مریم نوازبالآخرمیدان میں آگئیں

’اسلام آباد میں ہی ہوں‘مریم نوازبالآخرمیدان میں آگئیں
’اسلام آباد میں ہی ہوں‘مریم نوازبالآخرمیدان میں آگئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے کی خاموشی اور پی ٹی آئی کے بیانات کے بعد بالآخر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور فیصل واڈا کے بیان کی تردید کردی۔

محبت کی ادھوری داستان ، شیخ رشید کی لال حویلی سے متعلق وہ باتیں جوآپ کومعلوم نہیں،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھاکہ’ جھوٹ بولنے والوں کو ماضی کی رسوائی سے کچھ نہیں سیکھا، میں اسلام آباد میں ہی ہوں‘۔

یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل واڈا وغیرہ نے دعویٰ کیا تھاکہ مریم نوازاسلام آباد سے چلی گئی ہیں اور یہ ان کی پہلی کامیابی ہے، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں لیکن اب مریم نواز نے اسلام آباد سے جانے کی تردید کردی۔

مزید : اسلام آباد