حکومت منت ترلے کر کے مہلت مانگ رہی ہے ، 2نومبر کو لاک ڈاﺅن ہو گا گیم از آن : شاہ محمود قریشی

حکومت منت ترلے کر کے مہلت مانگ رہی ہے ، 2نومبر کو لاک ڈاﺅن ہو گا گیم از آن : شاہ ...
حکومت منت ترلے کر کے مہلت مانگ رہی ہے ، 2نومبر کو لاک ڈاﺅن ہو گا گیم از آن : شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چھوٹا سا ٹولہ اقتدار کو طول دینے کیلئے دیوار کھڑی کر رہا ہے ، 2نومبر کو لاک ڈاﺅن ہو گا ، گیم از آن ۔ ۔حکومت منت ترلے کر کے مہلت مانگ رہی ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں عملی طور پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی ۔ ”حکومت رات تک تمام راستے کھول دے“، اگر عوام ہمارے ساتھ نہیں تو راستے کھول کر دیکھ لیں ۔ راستے نہ کھولے گئے تو ہماری قیادت موٹر وے پر جائے گی ۔اگر راستہ نہ کھلا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریاں روکنے کی حکمت عملی بنانے کیلئے مرکزی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلا س طلب کر لیا

شاہ محمود قریشی نے حکومت سے سوال کیا کہ آپ کو راستے بند کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ سندھ کو بھی پنجاب سے کاٹا جارہا ہے،کیا دفعہ 144سرف پی ٹی ائی کیلئے ہے ؟انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرزلگاکرسڑکیں بلاک کیں۔چھوٹے صوبوں کااحساس محرومی بڑھ رہاہے ۔ کے پی کے حکومت نے آج رات تک وفاق سے راستہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کارسربجیت سنگھ پاکستان چھوڑ گئے

ان کا مزید کہناتھا کہ 31 اکتوبرکو وکلاسے مشورہ کرینگے جیسے وکیل گائیڈکرینگے وہ قدم اٹھائیں گے،کیا مسلم لیگ ن کے کسی کارکن کو کے پی کی پولیس نے روکا؟تحریک انصاف کنونشن کرے تو کہا جاتا ہے دفعہ 144 نافذ ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں