بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے 2 کلو چرس برآمد

بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے 2 کلو چرس برآمد
بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے 2 کلو چرس برآمد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق ہنگو کا رہائشی محمد حیات نجی ائیرلائن سے دبئی جارہا تھا کہ انٹرنیشنل ڈیپارچر بوتھ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کے دوران ملزم کی جرابوں میں چھپی 2 کلو 22 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے چرس برآمد ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید : اسلام آباد