چیئرمین سینٹ نے سینٹ کا اجلاس 4نومبر کو طلب کر لیا

چیئرمین سینٹ نے سینٹ کا اجلاس 4نومبر کو طلب کر لیا
چیئرمین سینٹ نے سینٹ کا اجلاس 4نومبر کو طلب کر لیا

  

اسلام آباد(آن لائن)چیرمین سینٹ نے سینٹ کا اجلاس 4نومبر بروزجمعہ کو طلب کر لیا ہے ،اجلاس سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن اور پکڑ دھکڑ اور کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے ،سینٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سینٹ کا اجلاس 4نومبر (جمعہ ) کے روز ساڑے تین بجے طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے اور ملک میں سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور کریک ڈاﺅن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی ۔

مزید : اسلام آباد