جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا گیا ،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنا اعتماد کھو چکے:سراج الحق

جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا گیا ،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنا اعتماد ...
جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا گیا ،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنا اعتماد کھو چکے:سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا گیا تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ۔

عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے: وزیراعظم

لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ، آج کرپشن کے خلاف وہ بھی بات کر رہے ہیں جن کا اپنا دامن دا غ دار ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا گیا تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنا اعتماد کھو چکے ، کھوٹے سکے کبھی ایک جگہ کبھی دوسری جگہ چلے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ تحریک پاکستان جوش و جذبے کےساتھ چلائیں گے ، حکمران لاکھ جمہوریت کا لبادہ اوڑھ لیں انہیں جیل جانا پڑے گا۔

مزید : قومی